138

ٹریفک مینجمنٹ پل دریائے جہلم برائے کرشنگ سیزن 2024 میٹنگ کا انعقاد

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہدفاروق اعوان سے)ڈی پی او خوشاب توقیرمحمدنعیم کی ہدایت پر پٹرولنگ پوسٹ پل دریائے جہلم پر ڈی ایس پی پٹرولنگ خوشاب رانا غلام مجتبی کی زیر صدارت ٹریفک مینجمنٹ پل دریائے جہلم برائے کرشنگ سیزن 2024 میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی ایس پی صدر سرکل خوشاب ذوالفقار احمد، انسپکٹرمحمد عمران ٹریفک پولیس خوشاب،انچارج پٹرولنگ پوسٹ پل دریائے جہلم سب انسپکٹر محمد عمران نے شرکت کی کریشن سیزن ہونے کی وجہ سے زیادہ گنے سے لوڈ ٹرالیاں سرگودھا سے خوشاب کی طرف پل دریائے جہلم کراس کر کے آتی ہیں جس وجہ سے پل دریائے جہلم پر ٹریفک کا رش لگنے سے ٹریفک بلاک ہو جاتی ہے میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ پٹرولنگ پوسٹ پل دریائے جہلم کی موبائل دوپہر دو بجے سے رات اٹھ بجے تک پل دریائے جہلم پر موجود رہے گی اور ٹریفک عملہ کے ساتھ مل کر ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھے گی علاوہ ازیں پل کراس کرانے کی بابت لوڈ ٹرالیوں کو زیادہ وقت لائن میں کھڑا کرنے کے بجائے ہر 15 منٹ کے وقفہ کے ساتھ پل کراس کروایا جائے گا تاکہ لمبی قطاریں بننے کی وجہ سے ٹریفک بلاک نہ ہو اور ٹریفک کا بہاؤ بھی برقرار رہے اور آر ٹی سیکرٹری خوشاب کو بھی ہدایت ہوئی کہ ان کا عملہ بھی دوپہر 2 سے رات 8 بجے تک پل دریائے جہلم پر موجود رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں