243

نوشہرہ سون سکیسر:ہوائی فائرنگ کرنے والا اسلحہ سمیت گرفتار،مقدمہ درج

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ انسپکٹر ملک محمد اعجاز کی زیر نگرانی پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے کو گرفتار کرکے اسلحہ بمع کارتوس برآمد کرلیے پولیس ملازمین نے دوران گشت موضع اوچھالی جھیل فائرنگ کی آواز سن کر سمت کا تعین کیا کسلے پل اوگالی محمد نعیم خان ساکن جوہر آباد کا رہائشی دونوں ہاتھوں سے فائرنگ کررہا ہے ملزم کو گرفتارکرکے اسکے قبضہ سے ایک عدد رائفل 44بوربمع10گولیاں،ایک پسٹل30بور بمع 3گولیاں برآمد کرکے ارتکاب جرم13/2aاسلحہ ترمیمی آرڈینس337H2_11B_2015مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں