نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)97واں دو روزہ سالانہ عرس دستار فضیلت کی اختتامی تقریب سے سجادہ نشین آستانہ عالیہ مکان شریف صاحبزادہ پیر محمد حامدعزیزحمیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت امت مسلمہ کو درپیش مسائل کا واحد حل قرآن پاک اور سنت پرعمل پیرا ہونا ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کے نظام کو قرآن و سنت ﷺمیں ڈھال کر اس کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنایا جائے آج دربار اور خانقائیں توحید ورسالتﷺ اور ذکر واذکار کا منبع ومرکز ہیں کلمہ طیبہ ایک ایسی طاقت ہے کہ اس کے ذکر سے انسان کو اطمینان و سکون ملتا ہے جبکہ پاکستان بھی کلمہ کی بنیاد پر قائم ہوا ہے اور کلمہ پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہو کر ملک کومضبوط اور طاقتور بنانا ہے دیگر علماء ومشائخ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کی زندگی امت کے لئے ایک مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہےتقریب کے اختتام پر حضرت پیرمحمدحامدعزیزحمیدی نے ملک کی امن وسلامتی ترقی و استحکام،امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق اور کشمیر وفلسطین کی آزادی کے لیے خصوصی طور پر دعا کی ہے۔
223