208

حلقہ کے مسائل جلد حل کرانے میں اپنا کردار ادا کروں گا،ملک امیر حیدر سنگھا

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)ڈویژنل جنرل سیکرٹری استحکام پاکستان پارٹی و امیدوار ایم پی اے پی پی81 ملک امیر حیدر سنگھا اعوان نے کہا ہے کہ آپ کے ووٹوں کی طاقت سے کامیابی سے ہمکنار ہوکر حلقہ کے بنیادی مسائل حل کراکے ثابت کروں گا کہ حلقہ کی عوام نے جس امیدوار کو ووٹ دیکر کامیاب کرایا اس نے حقیقی معنوں میں دوران الیکشن میں جو وعدے کئے وفا کرکے دکھائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وادی سون کے موضع اوچھالی،کورڈھی،کوٹلی،اوگالی میں اپنے حق میں مختلف برادریوں کی جانب سے دی گئی دعائے خیر کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جہانگیر خان ترین کی سربراہی میں استحکام پاکستان پارٹی ملک پاکستان کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کوعملی جامہ پہنائے گی انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ کی عوام نے جس طرح مجھ پر اعتماد کرکے کامیابی کی نوید سنائی ہے میں ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاوں گا حلقہ کے مسائل جلد حل کرانے میں اپنا کردار ادا کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں