187

معمولی جرائم میں ملوث افراد کو معاشرے کا کارآمدشہری بنانابوقت کی اہم ضرورت ہے،ملک امتیاز حسین

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک امتیاز حسین نے کہا ہے کہ معمولی جرائم میں ملوث افراد کو معاشرے کا کارآمدشہری بنانابوقت کی اہم ضرورت ہے اور اس کام میں محکمہ پرو بیشن اینڈ پیرول کا بنیادی کردار ہے وہ بار روم جوہرآباد میں پروبیشن اینڈ پیرول محکمہ داخلہ پنجاب کے زیر اہتمام ریسکیو 1122کے تعاون سے پیرول پر آئے ہوے ملزمان کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے ملک امتیاز حسین نے کہا کہ چھوٹے جرائم میں ملوث افراد کو گھناونے جرائم میں ملوث لوگوں سے بچاکر انہیں معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کے لئے اقدامات قابل ستائش ہیں ورکشاپ سے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر خوشاب پرویز اقبال ڈسٹرکٹ پروبیشن اینڈ پیرول آفیسر خالد محمود اور آفیسر ریسکیو 1122تصدق حسین نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ریسکیو حکام نے پروبیشن پر آئے ہوئے افراد کو ہنگامی صورتحال میں فوری حفاظتی اقدامات کی تربیت دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں