نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)عام انتخابات 2024 کے سلسلہ میں پولنگ عملہ کی تربیت کا کام جاری ہے ضلع خوشاب میں پریزائیڈنگ افیسرز اور سینئراسسٹنٹ پریزائڈنگ آفیسرز کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ جاری ہے جس کی تمام تر نگرانی ضلعی الیکشن کمشنر ضلع خوشاب اصغر علی ڈاہا کر رہے ہیں تمام شرکاء کو ٹریننگ مٹیریل مہیا کر دیا گیا ہے اور ماسٹر ٹرینر صاحبان پریزائڈنگ آفیسرز اور سینئر اے پی اوز کو تمام انتخابی عمل کو بطریق احسن سرانجام دینے کے لیے مکمل تربیت فراہم کر رہے ہیں ریٹرننگ افیسر کے آفس سے سامان کی وصولی سے لے کر پولنگ ڈے والا پورا عمل اور رزلٹ مرتب کرنا سامان واپس اپنے ریٹرننگ آفیسر کو جمع کروانا ہر ایک عمل کی عملی مشق کرائی جا رہی ہے اور اس سلسلہ میں عملہ کے تمام تر کنسپٹ کو کلیئر کیا جا رہا ہے دوران ٹریننگ اصغر علی ڈاہا ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ریٹرننگ آفیسرز اور الیکشن کی مانیٹرنگ ٹیمیں اس عمل کی مسلسل نگرانی اور چیکنگ کر رہے ہیں پولنگ عملہ کی تربیت کے لیے ضلع خوشاب کے 17 ماسٹر ٹرینرز خدمات سرانجام دے رہے ہیں جن میں ملک شبیر احمد اعوان ڈاکٹر عزیز الرحمن محمد عمران میڈم فرحت بتول میڈم شکیلہ میڈم سندس جبین اور شکیل احمد وغیرہ گورنمنٹ ٹیکنیکل ماڈل ہائی سکول جوہر آباد میں یہ تربیت کروا رہے ہیں ملک شبیر احمد عوان نے بتایا کہ ہر سیشن میں ریٹرننگ آفیسر صاحبان پولنگ عملہ سے باقاعدہ حلف لیتے ہیں اور مزید یہ کہ یہ تربیت ضلع کے تمام پریزائیڈنگز اور سینئر اے پی اوز کو مکمل کروائی جائے گی۔
235