نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا نے فروری 2024ء میں ہونے والے عام انتخابات کے موقع پر ضلع خوشاب میں عوامی جلسوں کے انعقاد کیلئے 8 مختلف مقامات کا تعین کر دیا ہے قومی انتخابات میں حصہ لینے والے اُمیدواران ان مقامات جن میں نیو جنرل بس اسٹینڈ خوشاب، ریلوے گراؤنڈ نزد واٹر سپلائی جوہرآباد روڈ خوشاب، اولڈ اسٹیڈیم نزد سی ای او ہیلتھ آفس جوہرآباد، پرانا لاری اڈا ہڈالی،گراؤنڈ نزد کینال ریسٹ ہاؤس مٹھ ٹوانہ،جناح پارک ای بلاک قائدآباد،نیو لاری اڈا نوشہرہ اور بس اسٹینڈ گراؤنڈ نورپور تھل شامل ہیں ان منتخب مقامات پر اجلاس منعقد کرسکیں گے ان مقامات کے علاوہ کسی اور جگہ پر جلسہ کا انعقاد نہیں کیا جا سکے گا تمام سیاسی جماعتوں اور اُمیدواروں کو عوامی اجلاس کے انعقاد کیلئے ضلعی انتظامیہ سے پیشگی اجازت لینا لازم قرار دیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ہدایت کی کہ تمام سیاسی جماعتیں اور امیدواران الیکشن کمیشن آف پاکستان کیطرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں منصفانہ،غیرجانبدارانہ اور شفاف انتخابات کو ہرممکن یقینی بنایا جائے گا۔
180