نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)وادی سون کے مرکزی شہر نوشہرہ میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے آئے روز نامعلوم چور لوگوں کے گھروں میں داخل ہوکر قیمتی اشیا اور نقدی چرا کے لے جاتےہیں گزشتہ دنوں محلہ لطیفال کے رہائشی محمد نثار کے گھر سے نقدی قیمتی اشیا اور واپڈا کے لائن سپریڈنٹ ثمر عباس کے گھر سے نقدی ایک لاکھ پچیس ہزار اور دیگر قیمتی اشیا چرا کے لے گئے ہیں متاثرہ گھرانوں کے افراد نے نامعلوم چوروں کے خلاف پولیس تھانہ نوشہرہ میں نامعلوم چوروں کی گرفتاری کےلئے درخواست گزاری کردی ہے پولیس مصروف تلاش ملزمان ہے اس سے قبل بھی وادی سون کے دیگر علاقوں میں چوری کی وارداتیں ہوچکی ہیں سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑی ہوئی ہے انہوں نے حکام بالا سے نوٹس لیکر شہریوں کو تحفظ فراہم سمیت نامعلوم چوروں کے خلاف موثر کاروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
219