نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)توقیرمحمدنعیم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرخوشاب کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ کی زیرنگرانی خصوصی ٹیم کی کامیاب کاروائی چند روز قبل مقتولہ رابعہ بتول بعمر 18 سال کے شوہرمحمد شہزاد نے صبح 08 بجے 15 پر کال کر کے پولیس کو اطلاع دی کہ میری بیوی نے گھر میں خودکشی کر لی ہے جس پر مقامی پولیس فورا موقع پر پہنچی نعش کو قبضہ میں لیا حالات واقعات مشکوک ہونے پر محمد شہزاد سے تفتیش کا عمل شروع کیا جس نے دوران تفتیش رات 11 بجے بیوی کو گلے میں پھندا ڈال کرقتل کرنے کا انکشاف کیا وجہ عناد خاوند بیٹے کا خواہش مند تھا جبکہ بیٹی پیدا ہونے پر رنج تھا تھانہ نوشہرہ کی پولیس نے شوہرکوگرفتار کر لیا ملزم کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر مقدمہ قائم کر کے قرار واقع سزا دلوائی جائے گی۔
420