نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)سائبیریا اور دیگر سرد ممالک سے نقل مکانی کر کے آنے والے ہزاروں کی تعداد میں مرغابیاں کونجیں اور دیگر آبی پرندوں نے ہر سال کی طرح امسال بھی وادی سون کی جھیلوں اوچھالی،کھبیکی،احمد آباد پر عارضی پڑاؤ ڈال لئے ہیں ایک اندازے کے مطابق تقریبا پانچ ہزار کے لگ بھگ جھیل اوچھالی اور تقریبا تین ہزار آبی پرندوں نے جھیل کھبیکی میں اپنا عارضی مسکن بنایا ہوا ہے چند ماہ قیام کرنے کے بعد مہمان پرندوں کی منزل سندھ کا کچے کا علاقہ ہے آبی پرندوں کی آمد پر بے رحم شکاریوں کی ٹولیاں بھی میدان میں اتر آتی ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف،محکمہ شکار مہمان آبی پرندوں کا تحفظ یقینی بنائیں اہلکاروں کو ڈیوٹی کا پابند بناکرمہمان آبی پرندوں کی حفاظت کی جائے ۔
400