نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)چیئرمین وادی سون پریس کلب ملک زاہد فاروق اعوان نے کہا ہے کہ صحافت کی ترقی کے اس دور میں صحافت کا معاشرے میں چولی دامن کا ساتھ ہے صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور ملک کا چوتھا ستون ہے معاشرے میں صحافت کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے صدر وادی سون پریس کلب ملک آحمد سعید اعوان نے کہا کہ معاشرے میں برائیاں اور اچھائیاں ضرور ہوتی ہیں برائیوں کو حکام بالا کے نوٹس میں لانا اور اچھائیوں کی تعریف کرنا ایک صحافی کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ ہمارے معاشرے میں صحافیوں کی جو عزت اور ذمہ داری ہے وہ کسی اور معاشرے میں نہیں ہے اس لئے صحافیوں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے شعبے کی لاج رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ اور ذمہ داری کے ساتھ ادا کریں آج کے اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ عام انتخابات میں وادی سون پریس کلب کے صحافی غیر جانبداری کے ساتھ ہر سیاسی پارٹی اور آزاد امیدواروں کو مکمل کوریج دی گی امیدوار یا انکا نمائندہ پریس ریلیز جاری کرئے گا۔
365