نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)07 دسمبرووٹرز کا قومی دن ہر سال کی طرح اس سال بھی ضلع خوشاب میں رائے دہندگان کا قومی دن بھر پور ملی جذبے اور آئینی اقدار کی علمبرداری کے طور پر منایا گیاضلعی الیکشن کمشنرخوشاب جناب اصغر علی ڈاہا نے وادی سون کے دورہ پرصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئےکہاکہ ووٹ جمہوری عمل کی ارتقاء اور روانی کی علامت ہےمعاشرے میں رائے دہندگان ووٹ کے ذریعے ہی اپنے حق خوداردیت کو پر امن اور جمہوری انداز میں نافذ العمل کر سکتے ہیں انھوں نے مزید بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آنے والے عام انتخابات کے پیش نظر انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کا عمل 28 اکتوبر 2023 تک مکمل کر لیا ہےضلع میں اس وقت کل ووٹرز کی تعداد 941186 جس میں 487955 مرد اور 453231 خواتین ووٹرز شامل ہیں تمام رجسٹرڈ ووٹرز 8300 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج کر اپنے ووٹ کی تصدیق کر سکتے ہیں عوام الناس سے درخواست ہے کہ وہ آنے والے عام انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت سے اپنے نمائندوں کو منتخب کریں اور ملک میں جمہوریت کے قیام و بالا دستی کے لیے اپنا کردار ایک قومی فریضہ سمجھ کر ادا کریں اور اپنے روشن مستقبل کو یقینی بنائیں۔
300