256

محکمہ زراعت توسیع، ادارہ سو ن ویلی ڈوپلینٹ پروگرام کے اشتراک سے نوشہرہ میں ایک روزہ سمیناار کا انعقاد

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)محکمہ زراعت توسیع، ادارہ سو ن ویلی ڈوپلینٹ پروگرام کے اشتراک سے والڈ وائٹ فنڈ فارنیچر نے نوشہرہ میں ایس وی ڈی پی آفس میں ایک روزہ سمیناار کا انعقاد کیا جس میں پانی کی اہمیت اور اسکے پائیدار استعمال کے حوالے سے لیکچر دیے گئے تقریب میں 60 سے زائد مقامی کسانوں،محکمہ جنگلات،محکمہ وائلڈ لائٹ، واٹر منیجمنٹ اور ہارٹیکلچر ریسرچ اسٹیشن کے نمائندوں نے شرکت کی ادارہ WWF کی جانب سےعمر بن خالد نے بارشی پانی کو محفوظ کرنے اور وضو کے پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کے متعلق نئی ٹیکنالوجی کے بارے میں شر کا کو آگاہ کیا ادارہ سون ویلی ڈویلپمٹ پر وگرام کی طرف سے جاوید بیگ چیف ایگزیکٹو آفیسر اورمحمد اسماعیل نے پانی اور زراعت کے متعلق ادارہ کے مختلف کاموں کے بارے میں آگاہی دی اور بتایا کہ ادارہ نے 271 مختلف سیکموں کے ذریعے کسانوں کی 24 لاکھ فٹ پائپ فراہم کیا اور آلو کی فصل کو متعارف کرایا محکمہ زراعت توسیع کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبد الماجد خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ زراعت توسیع وادی سون بہت زیتون کی کاشت کے فروغ کے لیے 30 ایکڑ پر سبسڈی فراہم کر رہا ہے زراعت آفیسر نوشہرہ ڈاکٹر فاروق احمد نے گندم کی کاشت اور سموگ کے حوالے سے کسانوں کو آگا ہی دی تقریب کے مہمان خصوی اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ عرفان مارٹن نے پانی کے استعمال میں کفایت شعاری اور شجر کاری کے فروغ پر زور دیا ایچ ڈی ایف کی طرف سے تنویر الحسن نے بتایا کہ ادارہ نے صدیق آباد میں ڈیم کی تعمیر کا کام مکمل کرلیا ہے جبکہ اہسپتال کی تعمیر کے لئے پلاننگ مکمل ہو چکی ہے کسانوں کی نمائندگی کرتے ہوئے سابق ناظم کفری ملک محمد اصغر نے مطالبہ کیا کہ درختوں کی کٹائی پر فوری پابندی عائد کی جائے اور سڑکوں کو محفوظ بنانے کے لیے اوچھالی نوشہرہ روڈ پر قدرتی نالوں کے پانی کے نکاسی کا انتظام کیا جائے جبکہ بنجر پہاڑوں پر پھلائی اور سنتا کے بیجوں کے ذریعے شجر کاری کی جائے کسانوں نے محکم آباد سے مطالبہ کیا کہ نے سولر سسٹم قرعہ اندازی کے ذریعے اور میرٹ پر فراہم کئے جائیں چاہیے جبکہ محکمہ وائٹر منیجمنٹ پائپ اریگشن کی سکیم تمام یونین کونسلز کو میرٹ پر فراہم کرکے تقریب کے آخر میں شرکا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے اور ادارہ ایس وی ڈی پی کے بانی ملک گلباز آفاقی مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرکے دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں