552

ملک خدا بخش ساجد ڈرامہ نگار کو ماحول اور سکول کو صاف رکھنے پر WWF والوں کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کی گئی

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)ملک خدا بخش ساجد ڈرامہ نگار کو ماحول اور سکول کو صاف رکھنے پر WWF والوں کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کی گئی انہوں نے وادی سون کے مسائل اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے پر لوگوں کو ترغیب دینے کے لیے پہاڑ ناول کے ساتھ ساتھ ڈرامہ سیریل جھیل،لاج جیسے شاہکار پلے لکھے wwf نے ان کے مقامی سکول کھوڑہ آ کر خراج تحسین پیش کیا ملک خدا بخش ساجد نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تمام ڈیپارٹمنٹس کو اس طرح کی روایات قائم کرنی چاہیے اس سے فنکار کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے نوجوان نسل کو موٹیویشن ملتی ہے معاشرے میں صحت مند سرگرمیاں فروغ پاتی ہیں جرائم میں کمی آتی ہے نوجوان نسل کا علم و ادب کی طرف رجحان بڑھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں