نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)امیدوارصوبائی اسمبلی ملک اظہرعلی اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کی سیاست کرنے والی جمہوری سیاسی جماعت ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے ہر دو میں مزدوروں محنت کشوں کسانوں کاشتکاروں نو جوانوں طلباء کی زندگیوں میں ترقی و خوشحالی لانے کے لیے تاریخی انقلابی اقدامات کیے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنے دور حکومت میں ملک کے غریب محنت کش عوام کی خدمت کی ن مثالیں قائم کی ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے دیا گیا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بہترین امدادی منصوبہ ہے جس کے ذریعے ملک کے غریب عوام کو انکی دہلیز پر ہی باعزت طور پر مالی امداد کی جا رہی ہے انہوں نے ڈاکٹرملک ناصرسمیت تمام برادری کا شکریہ اداکیا اوریقین دہانی کروائی کہ انشاء اللہ کامیاب ہوکرآپکی امیدوں پرپورا اتروں گا۔
247