نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)ڈی ایس پی پٹرولنگ کی ہدایت پر پٹرولنگ پولیس خالق آباد،جابہ سمیت تمام چیک پوسٹوں نے پنجاب ہائی وے پٹرول روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی مہم کا آغازشروع کردیا ہے اس موقع پررانا غلام مجتبی ڈسٹرکٹ آفیسر پنجاب ہائی وے پٹرول ضلع خوشاب نے بتایا کہ ضلع خوشاب میں آگاہی مہم کا آغازکردیا گیا ہے اورتمام ڈرائیورز حضرات کو ہدایت کی کہ سفر شروع کرنے سے پہلے اپنی گاڑی کے ٹائروں میں ہوا کا پریشر اپنی گاڑی کے مینوئل کے مطابق رکھیں کیونکہ ٹائروں میں زیادہ یا کم پریشر کی وجہ سے ٹائر پھٹ جانےکا خطرہ ہوتا ہے جس سے حادثات رونما ہوتے ہیں اور جانی و مالی نقصان ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔
236