نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)وادی سون کی خوبصورت جھیل کھبیکی کے مقام پر پنجاب ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کارپوریشن،ضلعی اورتحصیل انتظامیہ نوشہرہ کی جانب سے وادی سون میں سیاحت کے فروغ اور کلچر کو روشناس کروانے کے لیے ویک اینڈ نائیٹ کیمپنگ گالا کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے ریجنل آفیسرمحمدمعظم، ڈپٹی کمشنرخوشاب رانا ذیشان شبیر،میانوالی،بھکر اضلاع کےضلعی افسران سمیت اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ عرفان مارٹن،اسسٹنٹ کمشنرخوشاب اعجازملک،صحافی اوردوسرے اضلاع سےآئے ہوئے درجنوں سیاحوں نے بھرپور شرکت کی ون نائٹ کیمپنگ گالا کا مقصد سیاحت کا فروغ ہےبویک اینڈ نائٹ کیمپنگ گالا میں وادی سون کے کلچر کی بہارکے پروگرام کیے گئے جنہیں حاضرین نے پسند کیا اور فنکاروں کو داد دی۔
253