نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)شیخ الحدیث علامتہ العصرصاحبزادہ عزیز احمد رحمۃ اللہ علیہ کا 29واں دو روزہ عرس مبارک کی تقریبات آستانہ عالیہ مکان شریف پر اختتام پذیر ہوگئیں عرس مبارک کی روحانی محفل کی صدارت پیر سیال خواجہ الحافظ محمد ضیاء الحق سیالوی سجادہ نشین آستانہ عالیہ سیال شریف نے کی رات بھر محفل چراغاں میں ملک کے نامور قوالوں نے اپنے مخصوص انداز میں عارفانہ کلام،قوالیاں پیش کرکے حاضرین کے دل موہ لئے پیر آف سیال شریف محمد ضیا الحق سیالوی نے اختتامی دعا کی عرس مبارک کے دوسرے روز اختتامی تقریب کی صدارت سجادہ نشین مکان شریف پیر حامد عزیز حمیدی نے کی قاضی احمد حسن نے سرکار کا عشق صحابہ کرام کی محبت اور اہلبیت علیہم السلام کی محبت کا درس دیا ملک محبوب الرسول نے کہا کہ علامہ عزیز احمد رحمۃ اللہ علیہ عظیم عاشق رسول تھے انہوں نے ساری زندگی اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کا درس دیا آخر میں سجادہ نشین آستانہ عالیہ مکان شریف پیر حامد عزیز حمیدی نے اختتامی دعا کرائی عرس کی محفل میں صاحبزادہ عزیز الحسن حمیدی،صاحبزادہ حمید الحسن حمیدی علامہ جاوید اقبال کھارا قاری محمد امین سیالوی، مشائخ عظام علماء کرام صحافی سماجی شخصیات اور کثیر تعداد میں مریدین،عقیدت مندوں نے شرکت کی۔
231