197

تھانہ نوشہرہ کی حدود میں جرائم کا خاتمہ اور عوام کو تحفظ کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،ڈی ایس پی ملک عبدالرحمن

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)ڈی ایس پی ملک عبدالرحمن نے کہا ہے کہ پولیس تھانہ نوشہرہ کی حدود میں جرائم کا خاتمہ اور عوام کو تحفظ کی فراہمی اولین ترجیح ہے ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم کے احکامات کی روشنی میں سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم جاری ہے وہ تھانہ نوشہرہ میں منعقدہ کھلی کچہری میں خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی شہری پولیس کے ساتھ تعاون کر کے جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کرکے پر امن معاشرے کے قیام کے لئے اپناکردار ادا کریں پولیس کا مقصد ہر خاص وعام کو تحفظ فراہم کرنا ہے انہوں نے سائلین کے مسائل کو حل کرنے کیلئے متعلقہ تفتیشی افسران کو احکامات جاری کئے اس موقع پر ایس ایچ او ملک محمد اعجاز سمیت دیگر تھانہ کے اہلکار موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں