161

پنجاب ایمرجنسی سروس خوشاب کے زیر اہتمام روڈ ٹریفک حادثات کے متاثرین کی یاد کا عالمی دن منایا گیا

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)پنجاب ایمرجنسی سروس خوشاب کے زیر اہتمام روڈ ٹریفک حادثات کے متاثرین کی یاد کا عالمی دن منایا گیا اس دن کی مناسبت کے حوالہ سے عوام الناس میں حادثات سے بچاؤ کے بارے آگاہی فراہم کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید کی زیر نگرانی ریسکیو 1122 سنٹرل اسٹیشن سے کلمہ چوک تک ریلی نکالی گئی جس میں ریسکیو اہلکاروں، عملہ ٹریفک پولیس،ریسکیو رضاکاروں نے شرکت کی ڈسٹرکٹ آفیسر انجینئر حافظ عبدالرشید نے کہا کہ روڈ ٹریفک کے حادثات میں متاثرین کی یاد کا دن منانے کا مقصد عوام الناس میں حادثات سے بچاؤ کے بارے آگاہی دینا ہے اور حادثات میں متاثرین کو درپیش مسائل کو حل کرنا ہے روڈ ٹریفک حادثات سے بچاؤ کے لیے دوران سفر موٹرسائیکل پر ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں گاڑیوں پر سفرکے دوران سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں اور تیز رفتاری سے گریز کی جائے تجارت کی غرض سے استعمال ہونے والی تمام سواریوں مثلاً لوڈر رکشہ، بیل گاڑی، گدھا ریڑھیوں اور پھٹہ رکشوں پر ریفلیکٹنگ ٹیپ کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ خراب موسم یا دھند میں حادثات سے بچا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں