نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)وادی سون کے نواحی موضع جابہ میں متفقہ طور پر نمبردار کا چناو عمل میں لایا گیا تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر عرفان مارٹن کی موجودگی میں اہل جابہ کے رہائشی اکھٹے ہوئے جنہوں نے ہاتھ کھڑے کرکے بغیر کسی عذر اعتراض کے گوہر مقصود ولد مختار احمد قوم اعوان ساکن جابہ کو متفقہ طور نمبردار منتخب کرلیا ملک نبی بخش اعوان مرحوم نمبردار کی وفات کے بعد موضع جابہ میں نمبردار کا عہدہ خالی تھا اس سے قبل نمبرداری کے خواہشمند چار افراد نے نمبرداری کےلئے درخواست گزاری کی اب درخواست گزارون نے گوہر مقصود کی حمایت کرکے درخواستیں واپس لے لی ہیں۔
419