305

کیپٹن جی ایم اعوان فائونڈیشن اوگالی کے تعاون سے پنجابی شعری مجموعہ چانڑاں کتاب کی تقریب رونمائی

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)کیپٹن جی ایم اعوان فائونڈیشن اوگالی کے تعاون سے پنجابی شعری مجموعہ چانڑاں کتاب کی تقریب رونمائی مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی تقریب کی صدارت جی ایم فائونڈیشن کے چیئرمین ملک غلام حیدر اعوان نے کی مہمان خصوصی صاحبزادہ محمد حامد عزیز حمیدی آستانہ عالیہ مکان شریف،سابق ایم پی اے ملک محمد جاوید اعوان سٹیج سیکرٹری ملک سلطان اکبراعون تھے تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک علامہ ذکا اللہ، نعت رسول مقبول ۖمعروف نعت خوان احمد اقبال مدنی کے بعد ماہر تعلیم ملک احسان احمد اعوان،ملک محبوب الرسول قادری،حافظ محمد الیاس،قاضی غلام مصطفی نے چانڑاں کتاب کے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مصنف خالد محمود سیالوی کے جذبہ حب رسولُ اللّٰهﷺ سرشار ،عقیدت نگاری کے حوالے سے کتاب چانڑاں پنجابی شعری مجموعہ اچھا کلام ہے موجودہ سوشل میڈیا کے دور میں علم کے فروغ میں کتب بینی نمایاں کردار ادا کرتی ہے اورچانڑاں پنجابی شعری مجموعہ کتاب اہم کردار کی حامل ہے جی ایم اعوان فاونڈیشن کی جانب سے کہاگیا کہ وادی سون سے کسی بھی مصنف کی کتاب مطالعے اور تحقیق کے بعد معیاری ہونے پر ادارہ تمام اخراجات برداشت کرکے اشاعت کرائے گا تقریب میں پیر دلدار شاہ سراجی،صاحبزادہ حمید الحسن حمیدی ،ملک مظہر خان اعوان،ملک محمد اقبال نسال،ملک گل سلطان اعوان سمیت دیگر احباب نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں