218

27نومبر تا یکم دسمبر تک شروع ہونے والی قو می انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈویلپمنٹ سنٹر جو ہرا ٓباد میں ڈیفا لٹر یونین کونسل مانیٹر نگ آ فیسرز اور ایریا انچارجز کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق ااعوان سے)27نومبر تا یکم دسمبر تک شروع ہونے والی قو می انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈویلپمنٹ سنٹر جو ہرا ٓباد میں ڈیفا لٹر یونین کونسل مانیٹر نگ آ فیسرز اور ایریا انچارجز کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہوا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خوشاب ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف نے اس سیشن کی صدارت کی۔انہوں نے مائکرو پلان کو اپ ڈیٹ کرنے اور سپور ٹیو سپروائز ر ز کو ضرور ی ہدایات دیں اور پولیو امور کے بارے میں ٹریننگ کرائی۔انہوں نے گلوبل صورتحال اور پاکستان میں پولیو کیسز کی آ گاہی،ویکسین مینجمنٹ اور کولڈ چین مینجمنٹ،مائکرو پلان کی تیاری،ریکارڈ کپینگ،فرنٹ لائن ورکرز کی تیاری،سٹال طریقہ کار کے مطا بق ٹریننگ،باہمی رابطہ کار کا طریقہ پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر طاہر حیات،ہیلتھ اینڈ نیو ٹریشن آفیسر عمر شہزاد،ڈی ایس او محمد امتیاز نے بھی تقریب کے شرکاء کو ٹریننگ د ی،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر طاہر حیات نے کہا کہ دوران انسداد پولیو مہم کسی بھی یونین کونسل کا کوئی بھی ایر یا یا گھر مس نہیں ہونا چاہیے اور ہائی رسک آباد ی کو خصوصی طورپر فوکس کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں