294

منشیات میں ملوث ،جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کرکے پولیس کے ساتھ تعاون کریں ،ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرخوشاب توقیر محمد نعیم نے وادی سون کے مرکزی شہر نوشہرہ اے سی آفس کے سامنے سبزہ زار گراونڈ میں کھلی کچہری کا انقعاد کیا جس میں وادی سون کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں نے شرکت کرکے اپنے مسائل سے آگاہ کیا ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے شہریوں کے انفرادی اور اجتماعی مسائل سننے کے بعد میرٹ اور قانون کے مطابق انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے احکامات جاری کئے انہوں نے کھلی کچہری میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کے تھانے اور میرے آفس کے دروازے سائلین کے مسائل سننے کے لئے کھلے ہیں منشیات میں ملوث اور جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کرکے پولیس کے ساتھ تعاون کریں کھلی کچہری لگانے کا مقصدشہریوں کی افسران تک رسائی کو آسان بنانا ہے تاکہ سائل بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے مسائل افسران تک پہنچا سکیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عرفان مارٹن،ڈی ایس پی ملک عبدالرحمن،ایس ایچ او ملک محمد اعجازسمیت دیگر پولیس اہلکار موجود تھے کھلی کچہری میں لوگوں نے ڈی پی او خوشاب کا کھلی کچہری کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں