400

محکمہ بہبود آ باد ی خوشاب کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہرآباد میں آ گاہی سیمینار برائے علماء کرام کا انعقاد

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ بہبود آ باد ی خوشاب کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہرآباد میں آ گاہی سیمینار برائے علماء کرام کا انعقاد ہوا۔سیمینار کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب احمد صہیب تھے۔سیمینار میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آ فیسر خوشاب چوہدری محمد شاہد،ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر حمنہ ملک،تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر مرید عباس،پروفیسر خالد جیلانی ٹوانہ،قاری محمد مشتاق انور،مولانا حامد رضا چشتی،قاری عبدالر شید،مولانا سلیم الرحمن،قاری محبوب الحسنین،ڈسٹرکٹ پر یس کلب کے عہدیداران و ممبران اور میڈیا پرسنز نے شرکت کی۔سٹیج سیکر ٹری کے فرائض تحصیل آفیسر مرید عباس نے جبکہ خطبہ استقبا لیہ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر چوہدری محمد شاہد نے پیش کیا۔چوہدری محمد شاہد نے سیمینار میں آ بادی کے حوالہ سے ملکی،صوبہ،ضلع اور تحصیل سطح کے اعدادو شمار پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور بتایا کہ اس وقت دنیا کی آبا د ی تقریبا ً24کروڑ کے لگ بھگ ہے جبکہ پاکستان آ بادی کے لحاظ سے دنیا میں پا نچویں نمبر پر ہے۔انہوں نے ڈیمو گرافک پروفا ئل،آباد ی بڑھنے کے اثرات،وسائل میں کمی او ر مسائل میں زیا دتی ہیلتھ اور ایجوکیشن کی سہولیات میں کمی،ضلع میں پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کی سرگرمیوں،ماں او ر بچے کی صحت،زیا دہ آ بادی کے نقصانات اور انکے پا ئیدار حل پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔سیمینار میں پروفیسر خا لد جیلانی ٹوانہ،قاری مشتاق انور،مولانا حامد چشتی مولانا سلیم الرحمن اور قاری محبوب الحسنین نے اسلامی پوائنٹ آف ویو سے خاندانی منصو بہ بندی،والدین کی ذمہ داریاں،بچوں کی تعلیم وتربیت اور آبادی میں وسائل کے مطابق اضافے پر گفتگو کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں