208

ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسزپنجاب کے ڈائریکٹر(ہیڈکوارٹرز)ڈاکٹرریاض احمدکا دورہ ٹی ایچ کیو اہسپتال نوشہرہ

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسزپنجاب کے ڈائریکٹر(ہیڈکوارٹرز)ڈاکٹرریاض احمدنے ٹی ایچ کیو اہسپتال نوشہرہ کا دورہ کیا انہوں نےاہسپتال کےمختلف شعبہ جات اورہفتہ صحت کیمپ کا معائنہ کے بعدتمام کاؤنٹرزکا تفصیلی جائزہ لیا کیمپ میں تعینا ت ڈاکٹرز اور دیگر میڈیکل سٹاف سےکہا کہ آپ کا پیشہ خدمت خلق ہے ہر قسم کےذاتی مفادات سےبالاترہوکر انسانی خدمت کو عبادت سمجھ کر انجام دیں انہوں نے کیمپ میں مریضوں سے طبی سہولتوں کی دستیابی کے بارے دریافت کیا ایم ایس ٹی ایچ کیو اہسپتال ڈاکٹرثوبیہ جاوید ملک نے کیمپ میں طبی سہولتوں کے بارے اعدادو شمار پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں