نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہفتہ صحت کے مو قع پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر ریاض احمد نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جو ہرآباد کا دورہ کیا۔چیف ایگز یکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر رانا محمد اکبر،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر آ صف محمود قاضی نے ان کا استقبال کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات اور ہفتہ صحت کیمپ کا معائنہ بھی کروایا۔ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ نے تمام کاؤنٹر ز کا تفصیلی جائزہ لیا اور وہاں کیمپ میں تعینا ت ڈاکٹر ز اور عملہ سے کہا کہ آپ کا پیشہ خدمت خلق کا ہے لہذا آپ ہر قسم کے ذاتی مفا دات سے بالا تر ہو کر یہ کام عبادت سمجھ کر انجام دیں اللہ پاک کے ہاں اس کا اجر عظیم ہے۔انہوں نے کیمپ میں آئے ہوئے لوگوں سے گفتگو کی اور طبی سہولتوں کی دستیابی کے بارے دریافت کیا۔انہوں نے وہاں موجود آئے ہوئے لو گوں سے کہا کہ وہ ہفتہ صحت کے بارے اپنے عزیز و اقارب اور آس پاس کے لوگوں کو آ گاہ کریں تاکہ وہ بھی زیاد ہ سے زیا دہ مستفید ہو سکیں۔ایم ایس ڈاکٹر آصف محمود قاضی نے ڈائر یکٹر جنرل ہیلتھ کو کیمپ کے انعقاد اور دی جانے والی طبی سہولتوں کے بارے اعدادو شمار پر تفصیلی بریفنگ دی۔
164