نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)وادی سون کے مرکزی شہر میلاد، تکبیر چوک میں ناجائز تجاوزات کی بھر مار ہے انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی سڑک کے دونوں اطراف میں غیر قانونی تجاوزات کی بھرمار راہگیروں کیلئے وبال جان بن گئیں ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے ایمرجنسی کی صورت میں ٹی ایچ کیو نوشہرہ اور ڈی ایچ کیو جوہر آباد مریضوں کو لیکر جانیوالی ایمبولنس ٹریفک رکاوٹوں کے باعث مریضوں کی جان جانے کا بھی خطرہ رہتا ہے چند ماہ قبل انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کا خاتمہ کرایا گیا اب ایک بار پھر سڑک کنارے غیر قانونی پارکنگ رکشہ سٹینڈز وجود میں آگئے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ تحصیل انتظامیہ نوشہرہ کے افسران دوروں کے دوران عارضی طور پر تجاوزات ختم کروا دیتے ہیں افسران کے جاتے ہی دوبارہ قبضہ مافیا کو کھلی چھٹی دے دی جاتی ہے انہوں نے ڈی سی خوشاب سے تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیاں کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
191