328

سرکاری تعلیمی اداروں کی نجکاری سمیت دیگر مطالبات کے حق میں اے سی آفس کے سامنے احتجاج

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)سرکاری تعلیمی اداروں کی نجکاری سمیت دیگر مطالبات کے حق میں محکمہ تعلیم کے مردو خواتین نے آج چھٹے روز بھی اے سی آفس کے سامنے ہڑتال کرکے احتجاج کیا پنجاب حکومت کی طرف سے سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ سیکٹر کو دینے کے مجوزہ منصوبہ سے بچوں کے والدین میں تشویش کی لہر دوڑی ہوئی ہے اور اساتذہ اپنے مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج ہیں اساتذہ نے کہا کہ حکومت پنجاب اساتذہ سمیت دیگر ملازمین کو رہا کرئے حکومت ظالمانہ اقدام کو واپس لے ملازمین کا معاشی استحصال کسی صورت منظور نہیں جب تک مطالبات نہیں ہوتے احتجاج جاری رکھیں گے اساتذہ کے ساتھ اظہار یکجہتی دھرنا میں شریک شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مزدور کسان کمیٹی وادی سون کے جنرل سیکرٹری ملک نذیر اعوان نے کہا کہ مقدس پیشہ سے منسلک اساتذہ کورسوا کیا جارہا ہے جو انتہائی افسوسناک ہے پہلے حکمرانوں نے عوام سے ضروریات زندگی کی اشیا خریدنے کی قوت چھین لی اور آج مہنگائی کے دور میں غریبوں کے بچوں سے تعلیم کا حق بھی چھیننے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے انہوں نے نگران وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کے مطالبات کوحل کرائیں غریب والدین کے بچوں سے مفت تعلیم کا حق نہ چھینا جائے بلکہ معیاری تعلیم دلوائیں تاکہ غریبوں کے بچے بھی باشعور معاشرے کا حصہ بن سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں