338

توقیر محمد نعیم ڈی پی او خوشاب کی زیرقیادت ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ایس آئی زوہیب حسن کی کارروائی

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)توقیر محمد نعیم ڈی پی او خوشاب کی زیرقیادت ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ایس آئی زوہیب حسن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شب و روز محنت اور ٹیکنیکل بنیادوں پر کام کرتے ہوئے شیدہ گینگ کے 02 ملزمان نجیب الرحمن سکنہ سوڈھی جے والی اور سعید سکنہ کھبیکی کو گرفتار کر لیا ملزمان تھانہ نوشہرہ پولیس کو چوری کے 05 مقدمات میں مطلوب تھے ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور نقدی برآمد کرلی گئی ہے توقیر محمد نعیم ڈی پی او خوشاب نے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم کو کامیاب کاروائی پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں