170

اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ آفس کے سامنے اساتذہ کا اپنے حقوق کی خاطر احتجاج

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہدفاروق اعوان سے)اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ آفس کےباہر اپنے حقوق اور مطالبات منظور کروانے کےلیے سینکڑوں مرد و خواتین اساتذہ سمیت دیگر محکمہ جات کے سرکاری ملازمین نے احتجاج کیا شرکت کی ایس ایس ٹی ایسوسی ایشن نوشہرہ کے صدرملک شہزاد اعوان و دیگر اساتذہ اکرام نے کہا کہ نگران حکومت کا کام صرف الیکشن کروانا ہے لیکن یہاں تو الٹی گنگا بہہ رہی ہے نگران حکومت سرکاری ملازمین کے خلاف ناروا سلوک روا رکھی ہوئی ہے لیو ان کیشمنٹ اور پینشن ہمارے بڑھاپے کا سہارا ہے جو ہم سے چھینا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ جو قومیں اپنے اساتذہ کا احترام نہیں کرتی وہ کبھی بھی ترقی نہیں کرتیں ہم اپنے لیڈران اور استاتذہ کی رہائی اور اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گے دوران احتجاج حکومت کے خلاف شدیدنعرے بازی بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں