نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)توقیر محمد نعیم ڈی پی او خوشاب نے ابتدائی انکوائری کے بعد غفلت اور نااہلی پرتھانہ نوشہرہ کے ایس ایچ او عمران سعید ، اے ایس آئی طارق محمود ، کنسٹیبل محمدسلمان نائب محرر اور سیکورٹی کانسٹیبل اسدنواز کو کرپشن کے الزمات پر معطل کر کے لائن حاضرکر دیا اور محکمانہ انکوائری کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے توقیر محمد نعیم ڈی پی او خوشاب نے کہا کہ ماضی کی طرح اچھا کام کرنے والوں کو بھرپور طریقے سے سراہا جائے گا جیسے حال ہی میں اچھی کارکردگی دکھانے والوں کو CCII اور CCIII سرٹیفکیٹ دیے گئے ہیں اسی طرح غفلت لاپرواہی اور کرپشن جیسے کام کر کے محکمہ کے لیے شرمندگی کا باعث بننے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی کو بھی اختیارات کا ناجائز استعمال ہرگز نہیں کرنے دیا جائے گا۔
309