198

پوری مسلم امہ کو فلسطین کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہونا چاہیے ،ملک نذیر اعوان

نوشہرہ سون سکیسر(نمائندہ خصوصی)مزدور کسان کمیٹی وادی سون کے جنرل سیکرٹری ملک نذیر اعوان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پوری مسلم امہ کو فلسطین کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہونا چاہیے بیت المقدس ہمارا قبلہ اول ہے اسے یہودیوں کے تسلط سے آزاد کروانا ہمارا فرض ہے فلسطین کے مجاہدین نے اللہ اکبر کے نعروں سے اسرائیل کے گھمنڈ کو خاک میں ملایا ہے اقوام متحدہ مشرق وسطی میں قیام امن کے لیے اپنا فرض پورا کرتے ہوئے قراردادوں پر عمل درآمد کروائے کہ مسلم امہ عملی طور پر اسرائیلی جارحیت کا جواب دیں فلسطینی مسلمان ہمارے بھائی ہیں ان کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے اقوام متحدہ غفلت کی نیند سے بیدار ہو اور ناجائز ریاست اسرائیل کے خلاف سخت عملی اقدامات کرے انہوں نے کہاکہ فلسطینی عوام کو اپنی زمین اور مال وجان کے تحفظ کا حق حاصل ہے اسرائیلی بے لگام حکومت نے کئی برسوں سے قبضہ رکھا ہے اور مظالم کے پہاڑ گرائے جارہے ہیں جو کسی صورت قابل قبول نہیں مسلم امہ میدان میں عمل آئے اور اسرائیلی جارحیت کا جواب دیا جائے آج غزہ میں اسرائیلیوں کی بربریت کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ہم نے کچھ نہیں دیکھا بچوں اور خواتین کو زخمی حالت میں دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ایک بچی زخمی حالت میں عالم اسلام سے مدد کی اپیل کر رہی تھی اسے کیا معلوم کہ مسلمان کہاں ہیں زیادہ تر امریکہ کے دلال ہیں وہ کیسے فلسطینیوں کی مدد کریں گے ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کر تے ہیں کہ کھل کر فلسطینیوں کی حمائیت کی جائے اور عوام کو چائیے کہ وہ احتجاج ہی ریکارڈ کروا کے ان کی مدد میں حصہ ڈال دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں