نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)سیکرٹری سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ظہور حسین نے(ر)ڈپٹی سیکرٹری شاہین کے ہمراہ سوشل ویلفیئر آفس ٹی ایچ کیو اہسپتال نوشہرہ کا اچانک دورہ کیا انہوں نےمحکمہ سماجی بہبود کے زیرانتظام چلنے والے مختلف فلاحی کاموں کا جائزہ لیا ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال خوشاب امتیاز احمد مانگٹ نے ضلع اور تحصیل کی سطح پر چلائے جانے والے فلاحی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی سیکرٹری سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ظہور حسین نے معذور اور نابینا افراد میں مالی معاونت کے چیکس اور چلڈرن وارڈ ٹی ایچ کیو اہسپتال نوشہرہ میں موجود بچوں میں تحائف تقسیم کیے دورے کے اختتام پر انہوں نے میڈیکل سوشل ویلفیئر آفیسر میڈم نجم النسا کی تحصیل نوشہرہ میں سماجی و فلاحی کاموں کی کارکردگی کو سراہا اور انجمن بہبود مریضاں نوشہرہ کو مزید فعال بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تحصیل نوشہرہ کی سوسائٹی کو مزید فنڈنگ کرکے فری ادویات کے ساتھ ساتھ مزید سماجی خدمات بھی فراہم کرنی چاہیے تاکہ انسانیت کی بھلائی اور غریب ونادار افراد کی خدمت کا فریض بطریق احسن سرانجام دیا جا سکے اس موقع پر چیئرمین وادی سون پریس کلب ملک زاہد فاروق اعوان،صدرنجمن بہبود مریضاں ملک سلطان اکبراعوان،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد فاروق سرپرست اعلی غلام فرید چیگی،چیئرمین وادی سون پریس کلب ملک زاہد فاروق اعوان،سماجی کارکن ڈاکٹرممتازحسین،حافظ عثمان، ساجدحسین،مس فوزیہ نورین اور دیگرموجود تھے۔
377