نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)ٹی ایچ کیو اہسپتال نوشہرہ میں زیر تعمیر ٹراما سنٹر کا لنٹر سو فٹ کی بلندی سے گرگیا تین مزدور چھت پر کام کررہے تھے جو لنٹر گرنے سے ملبے کے نیچے دب گئے جنہیں فوری طور پر نکال لیا گیا ایک کو مرہم پٹی کے بعد اہسپتال سے فارغ کردیا جبکہ دو مزدوروں کو تشویش ناک حالت میں ڈی ایچ کیو اہسپتال جوہر آباد منتقل کردیا گیا ہے بتایا گیا ہے کہ ٹراما سنٹر کی زیر تعمیر عمارت میں ناقص مٹیریل کا استعمال کیا گیا تھا جس کے نتیجہ میں لنٹر گرا ہے عوامی سماجی حلقوں کے نمائندوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
285