نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)وادی سون کے نواحی موضع میں ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان،سوشل ویلفیئر نوشہرہ، انجمن بہبود مریضاں اور گورنمنٹ ہائی سکول اوچھالی کے اشتراک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ ڈاکٹر ثوبیہ جاوید ملک ،ڈاکٹر اسامہ سردار اعوان اور ڈاکٹر حسن آصف کی نگرانی میں میڈیکل ٹیم نے مستحق نادار 250سے زائد مردوخواتین مریضوں کافری سکریننگ ٹیسٹ،الٹرا ساونڈ کے ذریعے چیک اپ کیاگیا اور مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں میڈیکل سوشل ویلفیئر آفیسر میڈم نجم النسا ملک نے صحافیوں کو بتایا کہ میڈیکل سوشل ویلفیئرنوشہرہ سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے رواں سال میں وادی سون کے مختلف قصبات اور ڈیرہ جات پر صحت کی سہولیات پہنچانے کے عزم کو عملی جامہ پہناتے ہوئی فری میڈیکل کیمپ لگائیں گے سینئر ماحولیاتی آفیسرڈبلیو ڈبلیو ایف عمر بن خالد نے مریضوں کو کہا کہ حفظان صحت کے اصولوں پر خود عمل کریں اور دوسروں کو بھی تلقین کریں پینے والے پانی کا استعمال ابال کرکریں تاکہ موذی بیماریوں سے بچا جاسکے صدر انجمن بہبود مریضاں ملک سلطان اکبر اعوان،ملک وسیم اختر اعوان اور اہلیان اوچھالی نے میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر کمیٹی ممبران کی کاوش کا شکریہ ادا کیا آخر میں ڈبلیو ڈبلیو ایف کی جانب سے ڈاکٹر صاحبان اور میڈیکل ٹیم کے انعقاد پر تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔
197