234

ہم مستونگ میں ہونے والے دھماکے کی پر زور مذمت کرتے ہیں ،صاحبزادہ محمد امیر سلطان چشتی

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)ہم جمعیت علمائے پاکستان نیازی کے پلیٹ فارم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک پاکستان میں امن و امان کو تار تار کرنے والے ملک دشمن عناصر کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے ہم مستونگ میں ہونے والے دھماکے کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور قرار دیتے ہیں کہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پر امن جلوس پر حملہ کرنے والے سماج دشمن، وطن دشمن اور دین دشمن ہیں یہ دہشت گرد طاغوت کے ایجنٹ اور را کے گماشتے ہیں ان دشمنان اسلام کی کارروائی ہماری محبت رسول کو کم نہیں کر سکتی ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے پاکستان نیازی کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین ابوالحامدپیرمحمدامیرسلطان چشتی قادری ہاشمی نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا پیر آف اوگالی شریف نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان دہشت گردوں کے خلاف ضرب عضب کی طرح ایک جامع آپریشن کا آغاز کیا جائے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سانحہ میں شہید ہونے والے غلامان مصطفے کے پسماندگان کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان کیا جائے ان کے بچوں کو سرکاری ملازمتیں دی جائیں اور زخمیوں کی معیاری دیکھ بھال اور جلد صحت یابی کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں