نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا نے کہا ہے کہ پولیو جیسی بیماری کاخاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے تاکہ ہمارا ملک اس خطر ناک بیماری سے پاک ہو اور ہمارے ننھے پھول جیسے بچوں کا مستقبل تا بناک ہو وہ ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد میں پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے ان خیالات کا اظہارکر رہے تھے افتتا حی تقریب کا انعقاد ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد میں ہوا ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا نے فیتہ کاٹ کر مہم کا افتتا ح کیا اس موقع پر ڈی پی او خوشاب تو قیر محمد نعیم،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر رانا محمد اکبر،ایم ایس ڈاکٹر گلزار یوسف راؤ دیگر میڈیکل افسران اورپانچ سال تک کی عمر کے بچے اور لوا حقین بھی وہاں موجود تھے۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا،ڈی پی او توقیر محمد نعیم،ایم ایس ڈاکٹر گلزار یوسف نے وہاں پر موجود بچوں کو پولیو سے حفا ظت کے قطرے پلائے۔اس موقع پر بتایا گیا کہ یہ مہم 6اکتوبر تک جار ی رہے گی۔مہم کی کا میابی کیلئے 66فکسڈ سنٹر ز،22ٹرا نزٹ پوائنٹس،268موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔محکمہ پولیس کی جانب سے بھی سکیو رٹی کے فول پروف انتظامات کر دیئے گئے ہیں۔
225