نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)چیف آفیسرنوشہرہ محمداشرف گوندل اوربلڈنگ انسپکٹرمحمدکاشف نے ناجائز تجاوزات کےخلاف جاری آپریشن میں میلاد چوک تا مین بازار اور تکبیر چوک تک ناجائزتجاوزات کا خاتمہ کرا دیا انہوں نے دکانداروں کو وارننگ جاری کی کہ متعین کردہ سرکاری حدود لائن ہرگز کراس نا کریں اور شہر میں ناجائز تجاوزات کے اسباب پیدا نہ کریں بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی کی جائے گی انہوں نےکہا کہ12ربیع الاول کےموقع پرجلوسوں کا روٹ صاف ہونا چاہیے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ناجائز تجاوزات سے شہر کاحسن ماند پڑ رہاہے راہگیروں کو دشواری کا سامنا ہے آئندہ تجاوزات کرنے والوں کی کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی عوامی سماجی حلقوں نے چیف آفیسرمحمداشرف گوندل اوربلڈنگ انسپکٹرمحمدکاشف کے اس اقدامات کو سراہتےہوئے کہا کہ شہر میں قبضہ مافیا نےعوام کی گزرگاہوں پر قبضہ کر کےعوام کی پریشانی میں اضافہ کیا ہوا تھا۔
330