203

سکول بس سروس کے کرایے ناموں کے اضافے طلبا وطالبات کے والدین پریشان

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)پیٹرولیم کی قیمتوں کے اضافے کے باعث طلبا وطالبات کوسکول لےجانے والی ویگن،بسیں،رکشوں کے مالکان نے من مانے کرائے وصول کرنے شروع کردیے ہیں تفصیل کے مطابق حکومت کی جانب سے آئے روز پٹرول،ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے طلبا وطالبات کے والدین کو پریشانی لاحق ہے ان کا کہنا ہےحکومت پٹرول،ڈیزل کے ریٹ دس بیس روپے بڑھاتی ہے ٹرانسپورٹر کرایوں میں دوگنا کرایہ بڑھا دیتے ہیں مہنگائی میں جہاں بچوں کی کتابیں کاپیاں خریدنا مشکل ہے اب بچوں کو سکول بھیجنا بھی ناممکن ہے انہوں نے آر ٹی اے سیکرٹری ڈی سی خوشاب اور اسسٹنٹ کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں