نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)حکومت پنجاب کے خصوصی پروگرام اب گاوں چمکیں گے کے تحت تحصیل نوشہرہ کے دیہی علاقوں سے کوڑا کرکٹ اٹھا کر مناسب مقامات پر ڈمپ کیا جارہا ہے اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر عرفان مارٹن نے صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کےلئے موضع سبھرال،عدلیال صدیق آباد کا دورہ کیا صفائی کے نظام کو چیک کیا انہوں نے کہا کہ فیلڈ میں کام کرنے والے ورکرز حاضری کو سو فیصد یقینی بنائیں دیہی علاقوں کے مکینوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔
224