220

حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں،تحصیلدار محمد عظیم جسرہ

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)تحصیل دار محمد عظیم جسرہ نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ مین بازار تکبیر چوک کا دورہ کیا انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کی جاری کردہ کنٹرول ریٹس پر اشیائے خوردونوش کی فروخت کا جائزہ لیا سبزیوں پھلوں دودھ دہی کریانہ اور اشیائے روزمرہ کی دوکانوں کو چیک کرنے کے بعد گراں فروشوں کو مجموعی طور پر11500کے جرمانے کئے انہوں نے دوکانداروں کو ہدایت کی کہ شہریوں کی سہولت کےلئے ریٹ لسٹ نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں معیار اور ریٹس پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گلی سڑی سبزیاں فروٹ فروخت کرنے سے گریزاں کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں