242

توقیر محمد نعیم ڈی پی او خوشاب کی قیادت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور شارق کمال صدیقی آر پی او سرگودھا کی ہدایات پر توقیر محمد نعیم ڈی پی او خوشاب کی قیادت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں گذشتہ 10 روز میں ضلع خوشاب کے تھانوں میں منشیات کے 14 مقدمات درج ملزمان سے 13 کلوگرام چرس اور 160 لیٹر شراب برآمد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 30 مقدمات درج کئے گئے ملزمان سے 02 کلاشنکوف، 07 رائفل اور 26 پسٹل برآمد جبکہ مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کے لیے جاری مہم کے دوران 22 مجرمان اشتہاری گرفتار کئے توقیر محمد نعیم ڈی پی او خوشاب نے کہا کہ ضلع کے امن و امان کو قائم رکھنے اور عوام میں احساس تحفظ کو بحال کرنے کے لیے خوشاب پولیس اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرے گی اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں