نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)ماہ ربیع الاول برکتوں اوررحمتوں کا مہینہ ہےحضورنبی کریمؐ دنیا میں امن کا پیغام لےکرآئے اورپوری انسانیت کو حقوق اللہ اورحقوق العباد کا درس دیا نبی کریم ؐکی تعلیمات پرعمل پیرا ہوکرنفرتوں اورانتہاءپسندی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہارحضرت علامہ مولانا صاحبزادہ محمدحامدعزیز حمیدی سجادہ نشین آستانہ عالیہ مکان شریف کفری نے کیا انہوں نے کہاکہ 12ربیع الاول میلاد شریف لےجلوس کی تیاری کریں اوراپنی شرکت کو ہر صورت یقینی بنائیں عید میلاد وہ عظمتوں شان والا دن ہےکہ جس روز ہمارے پیارے آقا کی دنیامیں جلوہ گری ہوئی آپ کی آمد سےپرچم اسلام سر بلندہوا اورکفرسرنگوں ہوانبی کریمؐ کی ولادت کی خوشیاں منانے سے اللہ تعالی کاقرب حاصل ہوتا ہے نبی کریمؐ کی سیرت طیبہ کو عام کر کے معاشرے میں نفرتوں کو ختم اور محبتوں کو عام کیا جا سکتا ہےہمیں عید میلاد مناتے ہوئے نبی پاک کے اسوہ حسنہ اور سنتوں پر عمل پیرا ہو کر دنیا وآخرت میں کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم باعمل مسلمان بن جائیں۔
214