202

انتخابی فہرستوں کی ویریفکیشن کا کام شروع 2023 کی ڈیجیٹل مردم شماری کے مطابق

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)انتخابی فہرستوں کی ویریفکیشن کا کام شروع کر دیا گیا ہے جو کہ 2023 کی ڈیجیٹل مردم شماری کے مطابق کیا جا رہا ہے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ضلع خوشاب اصغر علی ڈاہا نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں ڈور ٹو ڈور ویریفکیشن کا کام ویریفکیشن افیشیل کر رہے ہیں جن کی نگرانی کے لیے سپروائز تعینات کر دیے گئے ہیں جن اساتذہ نے ڈیجیٹل مردم شماری میں ڈیوٹی سر انجام دی ہے ان کو ہی اس کام کے لیے تعینات کیا گیا ہے 2017 میں ضلع خوشاب کے CBC کی تعداد 1240 تھی اصغر علی ڈاہا ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشنر ضلع خوشاب نے بتایا کہ مردم شماری 2023 میں یہ تعداد 1287 ہو گئی ہے اس سلسلہ میں تمام تعینات کردہ سٹاف کی مکمل تربیت کرا دی گئی ہے۔انہیں الیکشن کمیشن کی مکمل ہدایات نوٹ کرا کر ان میں سٹیشنری نقشہ جات اور دیگر ضروری سامان مہیا کر دیا گیا ہے اس تمام عمل کی نگرانی ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ضلع خوشاب اصغر علی ڈاہا خود کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں