276

ضلعی زکوٰ ۃ آفیسرخوشاب شرجیل بدر کے زیر قیادت آ گاہی واک

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)ایڈ منسٹر یٹر زکوٰ ۃ و عشر پنجاب کی ہدایت پر ضلعی زکوٰ ۃ آفیسرخوشاب شرجیل بدر کے زیر قیادت ایک آ گاہی واک کی گئی جس میں اہلکاران اور معززین نے شرکت کی دوران واک شرجیل بدر نے بتایا کہ گذ شتہ کئی سالوں سے زکوٰ ۃ فنڈز سے مستحقین زکوٰ ۃ کو اربوں کی رقم تقسیم کی جاچکی ہے تاہم زکوٰ ۃ کی رضا کارانہ وصولی میں سال بہ سال کمی ہو رہی ہے اب ضرورت اس امر کی ہے کہ زکوٰ ۃ کی رضا کارانہ وصولی اور کلیکشن میں اضا فہ کے فوری اقدامات کئے جائیں مخیر حضرات اور صاحب حیثیت لوگوں کو رضا کارانہ طور پر اپنی زکوٰ ۃ صوبائی زکوٰ ۃ فنڈ میں جمع کروانے کیلئے زکوٰ ۃ کی افادیت سے آگاہ کر تے ہوئے انکواس کی ترغیب دی جائے شرجیل بدر نے مزید بتایا کہ محکمہ زکوٰ ۃ کے مختلف مدات گزار الاؤنس،تعلیمی وظائف برائے دینی مدارس،تعلیمی وظائف برائے جنرل ایجوکیشن،فنی تربیت کیلئے امداد اور مستحقین کو مفت علاج معالجہ کی مد میں ان کے استحقاق فارموں پر مفت ادویات فراہم کر رہا ہے لہذا عوام نہ صرف اللہ پاک کے دیئے ہوئے رزق سے دل کھول کر اپنی زکوٰ ۃ کا حصہ محکمہ زکوٰۃ کے منتخب شدہ بینک اکاؤنٹس میں جمع کروائیں بلکہ عوام الناس کو بھی اسکی ترغیب دیں۔اس موقع پر ضلعی زکوٰ ۃ آفیسر خوشاب نے زکوٰ ۃ کی افادیت سے آگاہی کے متعلق پمفلٹ بھی تقسیم کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں