261

خواتین نے مردوں کے شانہ بشانہ کام کیا اور پوری قوم نے قائداعظم کی آواز پر لبیک کہا،نجم النسا ملک

نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان)یوم آزادی کے سلسلہ میں سوشل میڈیکل آفس تحصیل اہسپتال کے زیر اہتمام جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا اس موقع پر صدر انجمن بہبود مریضاں ملک سلطان اکبر اعوان،محبوب الہی،ڈاکٹر فاروق احمد،حافظ محمد عثمان،شہزاد احمد،ساجد حسین اوردیگر سماجی تنظیموں کے نمائندے موجود تھے میڈیکل سوشل ویلفیئر آفیسر میڈم نجم النسا ملک نے کہا کہ ہمیں ملک وقوم کی ترقی میں اپنا فعال کردارادا کرنا چاہیے انہوں نے تحریک پاکستان میں خواتین کے کردار پر روشنی ڈالی اور کہا کہ کہ فاطمہ جناح ،بیگم شاہ نواز،بیگم مولانا محمد علی جوہر اور کئی دوسری خواتین نے مردوں کے شانہ بشانہ کام کیا اور پوری قوم نے قائداعظم کی آواز پر لبیک کہا جس کے نتیجہ میں آزادی کا سورج دیکھنا نصیب ہوابعد ازاں مریضوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں