نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)ملک اختر اسلام پتھال،ملک سلیم اقبال اعوان کا سول سوسائٹی کے ہمراہ تھانہ نوشہرہ کی بہتر کارکردگی پر ایس ایچ او عمران صدیق اور دیگر اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی چئیرمین تحریک تحفظ وادی سون ملک اختر اسلام پھتال اور دیگر شرکا نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور،شارق کمال آر پی اوسرگودھا اور ڈی پی خوشاب میڈیم شائستہ ندیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او عمران صدیق کی قیادت میں تھانہ میں سائلین کے مسائل خوش اسلوبی سے سن کر میرٹ پر قانونی کاروائی عمل لائی جاتی ہے منشیات اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف فوری قانونی کاروائی کرنا احسن اقدام ہے موجودہ ایس ایچ او کی تعیناتی سے وادی سون میں منشیات فروشی، اسلحہ فروشی سمیت ہر طرح کے جرائم میں کمی ہوئی ہے جو ہرخوف سے بالا تر ہو کر سائلین کے فیصلے میرٹ پر کرتے ہیں ایس ایچ او عمران صدیق نے کہا کہ ہمیں سب کو مل کر نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانا ہے شہری پولیس کے ساتھ تعاون کریں بلا خوف و خطر جرائم پیشہ اشخاص کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے ساتھ قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے۔
218