نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)وادی سون کی بیشتر سڑکیں کٹھوائی تا چیک پوسٹ خالق آباد،ڈھاکہ تا میلاد چوک ،جابہ تا نوشہرہ اوچھالی جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس کے باعث مسافروں کو ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر سفر کرنا عذاب بن گیاہےتحصیل نوشہرہ کی سڑکیں آثار قدیمہ کا منظر پیش کر رہی ہے اورجگہ جگہ روڈ پر کھڈے پڑ گئے ہیں ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی لمحہ فکریہ ہے سڑک سے اڑنے والی دھول کے سے شہریوں میں سانس کی بیماریاں جنم لے رہی ہیں جبکہ ٹرانسپورٹر الگ پریشان ہیں کہ ان سڑکوں پر چلنے والی گاڑیاں ہروقت خراب رہتی ہیں دور افتادہ علاقوں وادی سون سے تحصیل ہسپتال نوشہرہ اور ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کو پہنچانے والے اکثر مریض زخمی راستے میں ہی دم توڑ دیتے ہیں جنت نظیرخوبصورت وادی کو دیکھنے کے لئے آنے والے سیاحوں کوبھی سخت سفری دشواریوں کا سامنا ہے یہاں کی سیاسی و سماجی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
208