نوشہرہ سون سکیسر(ملک زاہد فاروق اعوان سے)کسان بورڈ تحصیل نوشہرہ کے صدر ملک اختر اسلام پتھال نے کہا ہے کہ علاقہ وادی سون تحصیل نوشرہ کے تمام کسان میرے لیے نہایت قابل احترام ہیں کسان خوشحال پاکستان خوشحال کسان کی خوشی میری خوشی ہے کسان کی عزت میری عزت ہے میں انشا اللہ تعالی ہمہ وقت کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے بے لوث بدون لالچ کوشاں رہتا ہوں کسان بورڈ کے صدر اور کسی ممبر نے آج تک کسی کسان،زمینداراورکاشتکار سے پیسہ نہیں لیا وادی سون تحصیل نوشرہ کے کسانوں کی فلاح وبہبود کے لیے انکی صلاح مشورے سے کام ہوتے ہیں میں غیر قانونی کام نہیں کرتا اور نہ ہی کسی غیر قانونی بندے کی مدد کرتا ہوں سبزی منڈی کے بارے میں عرصہ دراز سے ماہانہ کسان بورڈ کی میٹنگ میں زیر بحث آئے جس کیلئے جگہ گورنمنٹ سے لیکرسبزی منڈی کے نام منتقل کرانا ہوتی ہے جوکہ ایم سی کی حدود میں ہونا لازم ہے اب چونکہ خودساختہ سبزی منڈی کا قیام ہوا ہے اگر کسی بھی کسان زمیندار کا خودساختہ منڈی میں رقوم کا ڈوب جانے پر کسان بورڈ ذمہ دار نہ ہوگا انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ تحصیل نوشہرہ میں سبزی منڈی کے سرکاری طور پرقیام کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
244